اہم ترین خبریںایران

ایران کی نئی حکومت، استقامتی محاذ کی حمایت پر توجہ اور زور دیتی ہے ، وزیر خارجہ ایران

شیعیت نیوز: ایران میں حزب اللہ کے نمائندے عبداللہ صفی الدین نے وزیر خارجہ ایران حسین امیر عبد اللھیان سے ملاقات کی ۔

وزیر خارجہ ایران نے اس ملاقات میں لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل پر اس ملک کی حکومت اور عوام کی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہوگا اس ملک کے مسائل حل ہو جائيں گے اور لبنانی عوام کی امیدیں پوری ہوں گی۔

وزیر خارجہ امیر عبداللھیان نے واضح کیا کہ ڈاکٹر رئیسی کی قیادت میں ایران کی نئي حکومت ، استقامت کی حمایت کرتی ہے اور اس پر خاص توجہ رکھتی ہے ۔

انہوں نے صیہونیوں اور تکفیریوں کے سامنے لبنان عوام کی استقامت کو علاقے کی اور دنیا بھر کی تمام حریت پسند اقوام کے لئے قابل فخر قرار دیا۔

وزیر خارجہ ایران اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت کے درمیان تعلقات ميں فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایران ، مختلف شعبوں میں لبنان کی ضرورتوں کو پورا کرنے پر آمادہ ہے ۔

اس ملاقات میں ایران میں حزب اللہ کے نمائندے نے بھی امیر عبداللھیان کو ایران کے نئے وزير خارجہ بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ لبنانی عوام ، سختیوں میں مدد کے لئے ایران کے شکرگزار ہیں ۔ انہوں نے اسی طرح لبنان کے لئے ضروری ایندھن کی ترسیل کے لئے بھی ایران کا شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے تعلق سے ایران، روس، چین اور پاکستان میں اہم اتفاق

دوسری جانب اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب اور سفیر نے کہا ہے کہ علامہ سید ابراہیم رئیسی 21 ستمبر کی صبح کو مقامی وقت کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سربراہی اجلاس میں ورچوئل تقریر کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سربراہی اجلاس کا منگل کے روز (21 ستمبر) کو مختلف ممالک کے صدور اور وزرائے خارجہ کی تقریروں سے آغاز کیا جائے گا۔

تخت روانچی نے کہا کہ علامہ سید ابراہیم رئیسی 21 ستمبر کی صبح کو مقامی وقت کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سربراہی اجلاس میں ورچوئل تقریر کریں گے اور اس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی قیادت میں ایران کا وفد نیویارک میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کا 14 ستمبر کو آغاز کیا گیا ہے لیکن سربراہی اجلاس 21 ستمبر سے آغاز اور ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close