اہم ترین خبریںعراق

امریکہ کو شکست دے کر بھاگنے پر مجبور کریں گے، کتائب حزب اللہ

شیعیت نیوز: امریکہ کو شکست کھانے اور ملک سے بھاگنے پر مجبور کر دیں گے، یہ بات عراق کی استقامتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے کہی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق حزب اللہِ عراق نے ایک بیان جاری کر کے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ پھر سے ملکِ عراق میں اپنے قدم جمانے کے درپے نہ رہے۔

بیان میں آیا ہے کہ کتائب حزب اللہ کسی قیمت پر کسی بھی قسم کے بیگانہ تسلط کو قبول نہیں کرے گی اور وہ ملتِ عراق کی صلاحیتوں اور توانائیوں پر یقین رکھتی ہے۔

عراق کی مذکورہ تنظیم نے واضح کیا ہے کہ استقامتی و مزاحمتی محاذ سے وابستہ ملک کی سبھی تنظیمیں عراق کے لئے خار چشم ثابت ہوں گی اور وہ ایک بار پھر امریکہ کو شکست دے کر اسے ملک سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیں گی۔

کتائب حزب اللہ نے خبردار کیا کہ اگر امریکی دہشت گرد عراق سے باہر نہ نکلے تو انہیں اور زیادہ حیرتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حزب اللہِ عراق کے ایک سکیورٹی عہدے دار ابو علی العسکری کا کہنا ہے کہ دشمن عراقی عوام سے تبھی دست بردار ہوگا جب ہم اُس سے اپنی طاقت و توانائی کا لوہا منوا لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی صدر کی جاسوسی کے الزامات کی تحقیقات کرائیں گے، اسرائیل

دوسری جانب عراق میں امریکہ کے متعدد فوجی کانوائے پر حملے ہوئے ہیں۔

بغداد میں امریکی سفارت خانے کی فوجی چھاؤنی پر راکٹ حملے کے بعد عراق کے مختلف علاقوں چار فوجی کانوائے پر حملے ہوئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صابرین نیوز نے بتایا کہ جنوبی عراق کے صوبہ ناصریہ میں امریکی فوج کے کارواں پر حملہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ کے دوسرے کارواں پر عراق کے دیوانیہ علاقے میں حملہ کیا گیا۔

اسی طرح جمعرات کی صبح امریکی سفارت خانے کے نزدیک گرین زون علاقے میں التوحید چھاؤنی پر دو راکٹ سے حملہ کیا گیا۔

سومریہ نیوز ایجنسی نے جمعرات کے روز عراق کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے اطراف کے علاقے پر کٹیوشا راکٹ داغے گئے ہیں۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ C-RAM دفاعی میزائل سسٹم اس حملے کو نہیں روک سکا اور میزائل کے ٹکڑے گھروں اور گاڑیوں پر جاکر لگے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ و عراق کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کے چوتھے دور کے بعد اس قسم کا ہونے والا یہ پہلا حملہ ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close