اہم ترین خبریںپاکستان

علا مہ طالب جوہری مرحوم کے فرزندِ ارجمند کےخلاف تکفیریوں کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر درج

حیرت انگیز طور پر ملک بھر میں شیعہ علماء اور ذاکرین کے خلاف فوری طور پر جھوٹے الزامات کے باوجود ایف آئی آرز کا اندراج کیا جارہا ہے لیکن کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد اورنگزیب فاروقی سمیت دیگر گستاخوں کی ویڈیوز ثبوت کے طور پر فراہم کرنے کے باوجود ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی۔

شیعیت نیوز: خطیب عالم اسلام علامہ طالب جوہری مرحوم کے فرزندِارجمند علامہ امجد رضاجوہری کے خلاف ملتان میں ایف آئی آر درج کرلی گئی لیکن متعصب پولیس انتظامیہ کی جانب سے ملک بھر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے اورنگزیب فاروقی اور دیگر گستاخان مولا علیؑ پر کئی کئی درخواستوں کے باوجود کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک سازش کے تحت کالعدم تکفیری اور ناصبی تنظیموں اور ان کے کارکنوں کی جانب سے شیعہ علماء اور ذاکرین پر توہین صحابہ کی جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہیں ۔ اس ہی سلسلے میں ملتان کے رہائشی محمد سلمان ولد محمد اکرم نے علامہ امجد جوہری کے خلاف تھانہ کپ میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمودقریشی نے طالبان کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہزاروں شہداء کےورثاءکے زخموں پر پھر نمک چھڑک دیا

ایف آئی آر میں علامہ امجد جوہری پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 25 محرم بمطابق 3 ستمبر کو ملتان میں ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے صحابہ کی توہین کی ہے۔

حیرت انگیز طور پر ملک بھر میں شیعہ علماء اور ذاکرین کے خلاف فوری طور پر جھوٹے الزامات کے باوجود ایف آئی آرز کا اندراج کیا جارہا ہے لیکن کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد اورنگزیب فاروقی سمیت دیگر گستاخوں کی ویڈیوز ثبوت کے طور پر فراہم کرنے کے باوجود ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی۔

ملک بھر میں بسنے والے شیعیان حیدر کرار اور اہل بیتؑ سے محبت کرنے والے اہل سنت شدید غصے کا شکار ہیں اور سوال کررہے ہیں کہ کیا ریاست ان تکفیری دہشتگردوں اور ناصبیوں کی پشت پناہی میں مصروف ہےیا پھر یہ دہشتگرد تکفیری ٹولہ ریاست سے بھی زیادہ طاقتور ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close