اہم ترین خبریںایران

عارف زمان آیت اللہ حسن ذادہ آملی قدس سرہ عالم ملکوت کی جانب کوچ کرگئے

آیت اللہ سید حسن ذادہ آملی عصر کے عظیم عارف و سالک الی اللہ تھے ، انہوں نے انقلاب اسلامی کیلئے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں

شیعیت نیوز: عارف زمان، فقیہ دوراں آیت اللہ حسن ذادہ آملی قدس سرہ دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئے، مکتب اہل بیتؑ کی عظیم علمی و عرفانی شخصیت طویل عرصہ سے بستر علالت پر تھے، وہ آج تہران کے ایک مقامی اسپتال میں اپنے لاکھوں چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کرداعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق عالم تشیع کے عظیم فقیہ و عارف آیت اللہ حسن زادہ آملی جو کہ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے سبب تہران کے ایک نجی اسپتال میںزیرعلاج تھے آج رضائےالہیٰ سے عالم ملکوت کی جانب کوچ کرگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بھی پنجاب کی شیعہ دشمن تحریک انصاف حکومت کے نقش قدم پر چل پڑی

آیت اللہ سید حسن ذادہ آملی عصر کے عظیم عارف و سالک الی اللہ تھے ، انہوں نے انقلاب اسلامی کیلئے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں، انہوں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ کے بارے میں قیمتی کلمات بیان کیئے تھے جو آج بھی انقلابی عوام کے دلوں ودماغ میں محفوظ ہیں۔

انہوں نے فرمایا تھا کہ جناب رہبر (سید علی خامنہ ای) خدا ان کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔وہ روحانی شخصیت ہیں اور رہبر الہی ہیں۔اپنے کانوں کو رہبر معظم کی طرف متوجہ رکھو کیونکہ ان کے کان خاتم انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف متوجہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close