اہم ترین خبریںیمن

یمنی فورسز کے ہاتھوں مآرب کا ایک اور اہم علاقہ نجا آزاد، اماراتی فوجی فرار پر مجبور

شیعیت نیوز: یمنی فورسز اور عوامی رضا کار فورس نے مآرب میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے علاقہ نجا کو بھی جارح قوتوں سے آزاد کرالیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، علاقہ نجا اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے جو یمن کے مآرب شہر کے جنوب میں واقع ہے۔

یمنی ذرائع نے جمعہ کو اس کامیابی خبر دیتے ہوئے کہا کہ علاقہ نجا کی آزادی سے اس علاقے کے قبائل سے مذاکرات کا راستہ اسی طرح ہموار ہو جائے گا جس طرح العبدیہ علاقے میں ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے یمنی فورسز نے العبدیہ علاقے کو آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد اس علاقے کے قبائل نے خود کو یمنی فورسز کے سامنے تسلیم کر دیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نجا علاقے کو آزاد کرانے میں ایسی حالت میں کامیابی حاصل کی ہے کہ اس سے کچھ گھنٹے پہلے اس علاقے میں سعودی ذرائع نے شدید جھڑپوں اور کئی ہوائی حملوں کی خبر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج نے صوبے حسکہ میں امریکی فوجیوں کے قافلے کو واپس کر دیا

دوسری طرف متحدہ عرب امارات کی طرف مائل جنوب کی شورا نے ہفتے کو اپنے اجلاس میں کہا کہ الاصلاح پارٹی کے ملیشیا، یمنی فورسز کے اور رضاکار فورس کے بڑھتے حملوں کی وجہہ سے مآرب شہر سے پاس کے دوسرے صوبوں کی طرف فرار کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مآرب کو آزاد کرانے کے لئے لڑائی پچھلے سال شروع ہوئی اور اس کے زیادہ تر علاقے اور شہر یمنی فورسز کے ہاتھ میں آ گئے ہیں۔ مآرب دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع ہے۔

واضح ر ہے کہ سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، سمندری اور ہوائی ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے اس ملک کو دواؤں اور اشیاء خوردونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close