عراق

عراق، انتخابی عمل میں شفافیت کو لے کر عمار حکیم کی صدر برہم صالح سے ملاقات

شیعیت نیوز: عراق کی الحکمت پارٹی کے سربراہ عمار حکیم نے انتخابی شکایات کا جائزہ لئے جانے اور انتخابات کی شفافیت پر زور دیا ہے۔

عراق کی حمکت پارٹی کے سربراہ عمار حکیم نے صدر برھم صالح کے ساتھ ملاقات کے دوران مطالبہ کیا کہ ملک میں سیاسی تعطل کو روکنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جائے۔

عمار حکیم نے کہا کہ انتخابات، ملک میں پائی جانے والی سیاسی کشیدگی اور تناؤ کو دور کرنے کا مناسب راستہ ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملکی مفادات کی خاطر، ذاتی مفادات سے چشم پوشی کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں : بشار اسد اور اماراتی ولی عہد محمد بن زاید کی گفتگو، مختلف امور پر تبادلہ خیال

حکمت پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ وہ ماضی میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کرتے رہے اور آئندہ بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ عراق میں دس اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی نتائج کے حتمی اعلان کے بعد بعض نامزد امیدواروں نے اعتراض اور انتخابی نتائج کو شفاف بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close