اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی جیل سے فرار ہونے والے تمام فلسطینی قیدی گرفتار، غرب اردن میں کشیدگی

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے چھ ستمبر کو جلبوع جیل سے فرار ہونے والے مزید دو فلسطینی قیدیوں کو غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے 13 دن کے مسلسل سرچ آپریشن کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ مفرور ہونے والے چھ میں سے چار قیدیوں کو چند روز قبل پکڑ لیا گیا تھا۔

نامہ نگاروں کے مطا بق اسرائیلی فوج نے مفرور ہونے والے مناضل نفیعات اور ایھم کممجی کو جنین کی مشرقی کالونی سے حراست میں لے لیا۔ ان کے ساتھ دو دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی نشریاتی ادارے’کے اے این‘ نےٹویٹر پر کہا کہ فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مفرور قیدیوں اور دو دیگر افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایک صیہونی ویب سائٹ کے مطابق ’جلبوع‘ جیل سے آزاد ہوئے فلسطینی قیدیوں کی گرفتاری کے لئے ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی مدد لی گئی جسکے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔

خیال رہے کہ دونوں فلسطینی قیدی دو ہفتے قبل جلبوع جیل سے فرار ہوگئے تھے۔ سیکیورٹی کے حوالے سےیہ فول پروف جیل قرار دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین حسینی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے، عراقی وزیر دفاع

دوسری طرف تاریخ رقم کرنے والے صیہونی جیل ’جلبوع‘ میں قید 6 فلسطینیوں کی دوبارہ گرفتاری کے بعد مقبوضہ غرب اردن کے شمالی علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

معا نیوز کے مطابق، اتوار کی رات کو مقبوضہ غرب اردن کے شمال میں واقع صوبے جنین کے یعبد قصبے میں فلسطینی جوانوں کی صیہونی پولیس سے جھڑپ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق، صیہونی پلیس نے فلسطینی جوانوں کو منتشر کرنے کے لئے ان پر فائرنگ کی، ساؤنڈ بمب اور آنسوگیس کے گولے فائر کئے۔ اس جھڑپ کے دوران دو فلسطینی جوان گرفتار اور متعدد زخمی ہوئے۔

اسی طرح یعبد قصبے کی دوتان چک پوسٹ پر بھی فلسطینی مظاہرین اور صیہونی پلیس میں جھڑپ ہوئی جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

قابل غور ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع ’جلبوع‘ جیل سے چھ فلسطینی قیدی سرنگ کھود کر آزاد ہونے میں کامیاب ہوئے تھے، جن میں سے 4 قیدیوں کو 11 ستمبر کو اور باقی 2 کو 19 ستمبر کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ ان قیدیوں میں 5 اسلامی جہاد تحریک کے اور ایک کا تعلق تحریک فتح سے ہے۔

صیہونی جیل سے حیرت انگیز شکل میں فرار کر جانے والے فلسطینی قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے بعد فلسطین کے مختلف علاقوں میں انکی حمایت میں مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ فلسطینیوں اور صیہونیوں میں جھڑپیں بھی شدت اختیار کر گئی ہیں۔

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close