سعودی عرب

سعودی عرب کے شہر الخرج میں اسلحہ گودام میں زور دار دھماکہ

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے جنوبی شہر الخرج میں واقع اسلحے کے گودام میں زور دھماکہ ہوا ہے۔

سعودی وزارت دفاع نے دارالحکومت ریاض کے جنوب میں واقع شہر الخرج ایک ہولناک دھماکے کی خبر دی ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیٹر دور تک اس کی آواز سنی گئی۔

سعودی اتحاد اور وزارت دفاع کے ترجمان ترکی المالکی نے اپنے ایک بیان میں مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجکر کر 10 منٹ پر ایک زور دار دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ الخرج شہر سے باہر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فوج کے تباہ ہونے والے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کا ملبہ مل گیا

بریگیڈیر ترکی المالکی نے اس دھماکے کو ایک حادثہ بتایا اور کہا کہ یہ دھماکہ اسلحے اور گولہ بارود کے ذخیرے میں اتفاقی طور سے پیش آيا ہے۔

ترکی المالکی کے بقول اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم واقعے کی اعلی سطح پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں واقع جبل علی کی بندرگاہ میں زور دار دھماکہ ہوا تھا۔

بعض ذرائع نے اس دھماکے کو ایک حملے سے تعبیر کرتے ہوئے اُسے ریاض اور ابو ظہبی کے درمیان بعض مسائل پر جاری اختلافات سے مربوط قرار دیا تھا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close