گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، سڑکوں اور گلیوں کی استرکاری کیلئےجاری کروڑوں کے فنڈزغائب ہوچکےہیں، علامہ حیات عباس

21 جنوری, 2026 16:32

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی کا کہنا تھا کہ کراچی میں فوری طور پر بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جائے، شہر کی عوام کے ساتھ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا رویہ ناقابلِ قبول، ظالمانہ اور عوام دشمن ہے، غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ، کم پریشر اور کئی علاقوں بشمول ملیر، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، گلستان جوہر سمیت بیشتر علاقوں میں مکمل بندش نے شہریوں کی روزمرہ زندگی اجیرن بنا دی ہے، سدرن گیس کمپنی بھی کے الیکٹرک کی روش پر چل پڑی ہے، عوام کو بھاری بھرکم بلز تھما کر مزید ذہنی اذیت دی جا رہی ہے، صبح، دوپہر، رات تینوں اوقات میں گیس کی عدم دستیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ گیس انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ادارے کی جانب سے یہ مؤقف کہ گیس کی فراہمی معمول پر آچکی ہے سراسر زمینی حقائق کے منافی اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، اگر واقعی صورتحال بہتر ہوچکی ہے تو پھر کراچی کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گیس کیوں نہیں؟

یہ بھی پڑھیں : گل پلازہ سرچ آپریشن، ایک ہی دکان سےمزید 30 لاشیں برآمد

انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی نے شہر قائد کے مختلف ٹاؤنز اور شہری حکومت کو گیس کی نئی لائنوں کی تنصیب کے بعد سڑکوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے دیے گئے کروڑوں روپے کے فنڈز پراسرار طور پر غائب ہو چکے ہیں، شہری ایک جانب گیس بندش سے پریشان ہیں تو دوسری جانب لائنوں کا کام مکمل ہونے کے باوجود شہر کے بیشتر اضلاع میں سڑکیں آج بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں اور گل پلازہ جیسے سانحات کا سبب بن رہی ہے، یہ معاملہ صرف نااہلی نہیں بلکہ ممکنہ مالی بے ضابطگی اور بدعنوانی کا سنگین شائبہ بھی پیدا کرتا ہے، بصورت دیگر یہ سمجھا جائے گا کہ شہری و صوبائی حکومت خود اس بدترین لوٹ مار میں شریک ہے، اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے بلکہ عوامی وسائل کے تحفظ میں بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ و جعلی میئر کراچی کو فوری برطرف کیا جائے۔

7:51 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top