سی ٹی ڈی آپریشن میں کالعدم سپاہ صحابہ کے تین دہشت گرد ہلاک
شیعیت نیوز : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے ملحقہ علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر کے مزاحمت کی، تاہم سی ٹی ڈی کی مؤثر جوابی کارروائی میں تینوں شدت پسند مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوفیں اور دو دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ دہشت گرد مختلف مواقع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عوامی اطمینان ایران مخالف سازشوں کو ناکام بنائے گا، ایرانی صدر
مزید بتایا گیا کہ مارے گئے دہشت گرد ٹانک کے علاقے میں ایک بکتر بند گاڑی پر حملے میں بھی شامل تھے۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے، جبکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔







