ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ
شیعیت نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں وہ پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان کے وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران محمد باقر قالیباف لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ ثقافتی و اقتصادی مراکز کے نمائندوں، علماء، دانشوروں، تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا پاکستان روانگی سے قبل اہم بیان
ایرانی اسپیکر کا یہ دورہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔







