حالیہ جنگ نے ثابت کیا کہ ہمارا اصلی دشمن امریکہ اور اسرائیل ہے، حجت الاسلام خسروپناہ

05 نومبر, 2025 08:38

شیعیت نیوز: سپریم کونسل آف کلچرل ریولوشن کے سیکریٹری حجت الاسلام والمسلمین عبدالحسین خسروپناہ نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارا حقیقی دشمن امریکہ اور اسرائیل ہیں۔
ان کے مطابق بہت سے با بصیرت افراد پہلے سے ہی اس حقیقت سے آگاہ تھے، مگر کبھی کبھار امریکہ اپنے شیطانی حربوں کے ذریعے کچھ لوگوں کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: استنبول اجلاس میں 7 مسلم ممالک کا غزہ کی خودمختاری اور فوری انسانی امداد پر اتفاق

خسروپناہ نے مزید کہا کہ وہی میزائل اور ڈرون جنہوں نے صیہونی حکومت کو شکست دی اور اسے جنگ بندی کی التجا پر مجبور کیا، کچھ افراد ان کی اہمیت کو نہیں سمجھ پاتے۔ تاہم عوام باشعور ہیں اور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ملک کا دفاع کن بنیادوں پر قائم ہے، اسی لیے وہ ہمیشہ دفاعی محاذ پر سب سے آگے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی جنگ دراصل سائنس اور ٹیکنالوجی کی جنگ ہے۔ اگر دشمن سیکیورٹی یا دفاعی لحاظ سے حملہ کرتا ہے تو اس کی جڑ سائنس و ٹیکنالوجی ہی میں ہوتی ہے۔ لہٰذا ہمیں اس میدان میں سب سے آگے رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے ملک اور ملت کا مؤثر دفاع کر سکیں۔

7:48 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top