ایران میں سیکیورٹی الزامات پر گرفتار دو فرانسیسی شہریوں کی ضمانت پر رہائی

05 نومبر, 2025 07:16

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ سیکیورٹی الزامات میں گرفتار دو فرانسیسی شہریوں کو ضمانت پر مشروط رہائی دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فرانسیسی شہری کچھ عرصے سے سیکیورٹی خدشات کے تحت قید میں تھے، تاہم اب متعلقہ جج کے حکم پر انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی موجودہ صورتحال اس کی تباہی کی پانچ بڑی نشانیاں ہے: صہیونی قانونی ماہر

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں افراد عدالتی کارروائی کے اگلے مرحلے تک نگرانی میں رہیں گے اور ان کے خلاف عدالتی عمل بدستور جاری رہے گا۔

7:56 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top