لبنان

بیروت، رہبر انقلاب اسلامی کے تقریری مجموعہ کی کتابی صورت میں رونمائی

شیعیت نیوز: عربی زبان میں اقتصاد مقاومتی کے حوالے سے رہبر معظم آیت اللہ  سید علی خامنہ ای کے تفکرات کا مجموعہ کتاب’’اقتصاد المقاوم‘‘ کی صورت میں لبنان میں چھپ چکا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کی بیروت سے رپورٹ کے مطابق، کتاب کی تقریب رونمائی کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے بیروت کی سٹڈیز اور دستاویزات کے سربراہ عبدالحلیم فضل‌ الله کا کہنا تھا کہ یہ کتاب صرف تھیوری اور نظریہ نہیں ہے بلکہ دشمنوں کے اقتصادی دباؤ کی لہر کا مقابلہ کرنے اور ایک آزاد اور ترقی پسند معیشت کے ظہور کے لیے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی گرانقدر حکمت عملیوں اور عملی تجربات کا مجموعہ ہے۔ اقتصاد مقاومتی کا اس طرح کا عملی نمونہ ہمارے خطے کے ممالک اور عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور برطانیہ نے یوکرائن کو تباہ کن جنگ میں دھکیل دیا، سید حسن نصر اللہ

یاد رہے کہ انتشارات انقلاب اسلامی نے اس نمائش گاہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عربی زبان میں 23 عنوان کتابوں کو نمائش کیلئے پیش کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button