علامہ ساجد نقوی نے متنازعہ نصاب تعلیم پر وفاق المدارس شیعہ کے فیصلہ کو تسلیم کرلیا

09 مارچ, 2022 14:57

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے متنازعہ یکساں نصاب تعلیم پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے فیصلے کی حمایت اور اسے تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ ایس یو سی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس منعقدہ مدرسہ زینبیہ ؑ راولپنڈی میں مورخہ 26 فروری 2022 کو علامہ سید ساجد علی نقوی نے واضح بتایا کہ یکساں قومی نصاب تعلیم کے بارے میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا موقف ہمارا موقف ہےاور ہم ان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکساں قومی نصاب تعلیم کے سلسلے میں کسی جانب سے کوئی اجلاس یا میٹنگ بلائی جائے تو دعوت قبول کرنے یا کسی قسم اقدام سے پہلے مشاورت انتہائی ضروری ہے، بغیر مشاورت کسی اقدام سے اجتناب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ ساز عظمت قرآن و اہل بیتؑ کانفرنس کی دعوتی وتشہیری مہم کا سندھ بھرمیں آغاز کردیا گیا

واضح رہے کہ ملت جعفریہ پاکستان نے یکساں قومی نصاب کے مسودہ سامنے آنے کے بعد اسے اہل بیتؑ دشمن قرار دیکر مسترد کردیا ہے ۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ حامد موسوی نے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

دوسری جانب اس متنازعہ یکساں نصاب تعلیم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بھی ملک گیر رابطوں کے بعد 12 مارچ کو اسلام آباد میں قومی شیعہ کانفرنس طلب کرلی ہے۔

آئے روز ملک بھر کی ماتمی انجمنوں ، بانیان مجالس و جلوس، متولیان مساجد وامام بارگاہ ،اکابرین اور شخصیات نے بھی اس متازعہ یکساں نصاب تعلیم کو کسی صورت تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیاہے۔

11:02 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top