علامہ راجہ ناصرعباس کا سبی میں دہشت گرد حملے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس

09 مارچ, 2022 10:48

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سبی میں بم دھماکے کی شدید مذمت، مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور ر نج کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن طاقتیں ملک و قوم کی سلامتی کے خلاف پھر متحرک ہو رہی ہیں،آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا،دہشت گردعناصر اپنی کمین گاہوں سے باہر نکل رہے ہیں ان کے گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیوم پروجیکٹ کو بچانے کی کوشش

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی استعماری قوتیں وطن عزیز کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہیں۔ایسی کسی صورتحال کے متحمل نہیں ہیں، ریاست کے ذمہ دار اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

7:27 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top