پشاور، سبز ہلالی پرچم تھام کر خانوادہ شہداء اور شیعیان حیدر کرارؑ کی سانحہ جامع مسجد امامیہ کے خلاف احتجاجی ریلی

08 مارچ, 2022 11:17

شیعیت نیوز: سانحہ کوچہ رسالدار مسجد کیخلاف پشاور میں ملت جعفریہ کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا، احتجاجی جلوس قصہ خوانی بازار تک نکالا گیا، احتجاج کی قیادت بزرگ عالم دین اور سابق سینیٹر علامہ سید جواد ہادی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء مظفر علی اخونزادہ، فرزند شہید قائد سید حسین الحسینی، علامہ عابد حسین شاکری، علامہ نذیر مطہری اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر شرکائے احتجاج نے دہشتگردی کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی اور دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یکساں نصاب تعلیم پر اعتراضات کی دوری کیلئے ایم ڈبلیوایم کی نصاب کمیٹی کی وزارت تعلیم کے ساتھ ایک اور بیٹھک

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت فی الفور سانحہ پشاور کے کرداروں کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے سانحہ پشاور حکومت کی جانب سے دہشتگردوں سے مفاہمت اور نرم پالیسی کا نتیجہ ہے، دہشتگردی نے تکفیریت کی کوکھ سے جنم لیا ہے، جب تک تکفیری عناصر کفر کے فتوے صادر کرتے رہیں گے، قتل و غارت کا بازار گرم رہے گا، ان کا سدباب کرنا چاہیئے۔ احتجاج کے اختتام پر شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

1:44 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top