سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نور-2 سیٹلائٹ خلا میں روانہ

08 مارچ, 2022 11:58

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ذریعہ دوسرے ایرانی فوجی سیٹلائٹ نور- 2 کو کامیابی کے ساتھ مدار میں رکھا کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپاہ پاسدارن کا دوسرا فوجی سیٹلائٹ نور – 2 سیٹلائٹ کیریئر قاصد(میسنجر) کے ذریعے کامیابی کے ساتھ لانچ اور اسے تقریبا 500 کلومیٹر دور مدار میں رکھا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید ڈاکٹر نقویؒ نے میدان سے فرار کے بہانے تلاش نہیں کئے،یہ قوم قتل سےگھبرانے والی نہیں ،علامہ راجہ ناصرعباس

نور-2 کا سیٹلائٹ ایک پیمائشی اور جاسوسی سیٹلائٹ ہے جو 6.7 کلومیٹر فی سیکنڈ اور 480 سیکنڈ کی رفتار سے لانچ کیا گیا ہے۔

یہ دوسرا ایرانی فوجی سیٹلائٹ ہے جسے زمین کے قریب مدار (LEO) میں رکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے، نور-1 سیٹلائٹ کو اسلامی انقلابی گارڈ کور نے 22 اپریل 2020 كو 425 کلومیٹر دور مدار ميں چھوڑ ديا۔

نور-2 سیٹلائٹ کے لانچ کے ساتھ ایران کے پاس اب زمین کے قریب دو فوجی سیٹلائٹ موجود ہیں۔

دوسری جانب فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے امام حسین (ع) کی یوم ولادت کے موقع پر نورا ویکسین کے لیے بوسٹر ڈوز کے لیے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ جاری کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یکساں نصاب تعلیم پر اعتراضات کی دوری کیلئے ایم ڈبلیوایم کی نصاب کمیٹی کی وزارت تعلیم کے ساتھ ایک اور بیٹھک

وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق بہرام دارایی نے اس سلسلے میں کہا کہ وزارت صحت نے بوسٹر ڈوز کی حیثیت سے ایرانی کورونا ‘نورا’ ویکسین کے لیے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ جاری کیا۔

کوو برکت، PastoCovac ، Razi Cov Pars ، SpikoGen اور FAKHRAVAC کے بعد نورا چھٹی ایرانی کورونا ویکسین ہے جسے وزارت صحت سے ہنگامی طور پر استعمال کا اجازت نامہ حاصل ہوا ہے۔

10:21 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top