الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے افغان مہاجرین کی امداد پر ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے کو خراج تحسین

08 مارچ, 2022 11:13

شیعیت نیوز: جماعت اسلامی کے رفاعی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے ایک اعلی سطح وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و چئیرمین المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن سید ناصر شیرازی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ مقصود ڈومکی کی مدارس دینیہ اور کالجز کے پرنسپل حضرات کو شیعہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

وفد کے اراکین نے اسلام آباد میں مقیم افغان مہاجرین کی بہترین دیکھ بھال پر المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی خدمات کو سراہا۔وفد نے افغان مہاجرین کے لیے المجلس کو راشن بھی فراہم کیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے معزز مہمانوں کو بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین کے رفاعی ادارے نے گزشتہ چھ ماہ سے زائد عرصے کے دوران سینکڑوں افغان مہاجرین کی مدد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے ملت تشیع کے حقوق کے تحفظ کیلئےتحریک انصاف کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا لیکن عمران خان نے مایوس کیا، علامہ راجہ ناصر عباس

ناصر شیرازی نے کہا کہ  ہم انسانیت کی بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ تمام تنظیموں کو رفاعی سرگرمیوں میں مذہب، نسل اور قوم سے بالاتر ہو کر حصہ لینا چاہیے،دونوں اداروں نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے آئندہ بھی باہمی تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔سید ناصر شیرازی نے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

10:21 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top