اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد، شہید قائد علامہ عارف الحسینیؒ کی ۳۳ویں برسی کا مرکزی اجتماع آج منعقد ہوگا

ملک بھر سے شہید قائد کے عاشقوں کے کاروان اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

شیعیت نیوز : شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی ۳۳ ویں برسی کی مناسبت سے قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی ۳۳ویں برسی کا اجتماع بعنوان قرآن و اہل بیت کانفرنس آج اسلام آباد کے لیاقت باغ میں منعقد ہوگا جس سے خصوصی خطاب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔

کانفرنس میں شرکت کیلیئے ملک بھر سے علماء، ذاکرین، نوحہ و منقبت خواں حضرات سمیت شہید قائد کے عاشقوں کے کاروان اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں افکار شہید عارف حسینی کو فراموش نہیں ہونے دیں گے، علامہ باقر زیدی

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس کانفرنس کے انعقاد میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں تاہم عاشقان شہید قائد نے ان رکاوٹوں کو عبور کرکے جلسے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور اب سے کچھ دیر بعد اس کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ لیاقت باغ میں ہونے والا یہ تاریخی اجتماع ہوگا اور اسے برسوں یاد رکھا جائے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close